3 دسمبر 2013 - 20:30
بندر روس کے دورے پر

سعودی عرب کی خفیہ ایجینسی کے سربراہ بندر بن سلطان روس کے دورے پر ہیں

ابنا: روسی صدر کے ترجمان دمیتری پیسکوف نے بتایا کہ سعودی عرب کی خفیہ ایجنسی کے سربراہ بندر بن سلطان نے منگل کے روز ماسکو میں صدر ولادیمیر پوتین سے ملاقات کی اور بحران شام نیز جنیوا-2 کانفرنس کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا۔دوسری جانب اقوام متحدہ میں شام کے نمائندے بشار جعفری نے کہا ہے کہ دہشتگرد گروہوں میں شامل ہونے کے لئے شام آنے والے سبھی سعودی شہری سعودی خفیہ ادارے کے علم میں آئے ہیں اور سعودی عرب، قطر اور ترکی کی حکومتیں شام کی جنگ میں ملوث ہیں۔......./169